اپوزیشن صرف عوام کو بیواقوف بنارہی ہے، کسی بھی صورت استعفٰی نہیں دے گی، سینئر رہنما تحریک انصاف تبسم ریاض رانجھا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹائمز پاکستان نیوز کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما تبسم ریاض رانجھا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف عوام کو بیواقوف بنارہی ہے۔ اپوزیشن کسی بھی صورت استعفٰی نہیں دے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کے دل پاک فوج کے ساتھ دھڑ کتے ہیں اور پاکستان کی عوام کو عدلیہ اور فوج پر مکمل یقین ہے اور اپوزیشن اپنی گندی سیاست چمکانے کیلئے ڈرامے بازی کررہی ہے، جس سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن مکلمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ اے پی سی کے بعد اپوزیشن عوام کی نظروں میں مزید گر گئی ہے۔

تبسم ریاض رانجھا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے وہ اپنا مشن پورا کریں گے۔  وہ کرپشن کرنے والوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور مافیا کیخلاف جنگ جیت کر دیکھایں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام سے جو وعدے کیے وہ پورے بھی کیے ہیں۔ مجھے اپنی قیادت پر مکلمل یقین ہے اور انشاءالله عمران خان اپنے مقاصد میں کامیاب ہونگے۔

تبسم ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان عوامی مسائل کو حل کیا جو سابقہ حکومتیں اپنی تین تین باریوں میں نہ کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا عمران خان اور انکی ٹیم ملک میں بہتری کیلئے دن رات کام کررہی ہے اور جلد پاکستان دنیا کی بہترین معیشت والے ممالک میں شامل ہو جائے گا۔

اپوزیشن ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کیلئے دھرنوں کی سیاست کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں