اے پی سی کے بعد اپوزیشن عوام کی نظروں میں مزید گر گئی ہے، سینئر رہنما تحریک انصاف ارسلان شاہد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹائمز پاکستان نیوز کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  مکہ سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ارسلان شاہد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف عوام کو بیواقوف بنارہی ہے۔ اپوزیشن کسی بھی صورت استعفٰی نہیں دے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کے دل پاک فوج کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاکستان کی عوام کو عدلیہ اور فوج پر مکمل یقین ہے اور اپوزیشن اپنی گندی سیاست چمکانے کیلئے ڈرامے بازی کررہی ہے، جس سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن مکلمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ اے پی سی کے بعد اپوزیشن عوام کی نظروں میں مزید گر گئی ہے۔

ارسلان شاہد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے وہ اپنا مشن پورا کریں گے۔  وہ کرپشن کرنے والوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور مافیا کیخلاف جنگ جیت کر دیکھایں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام سے جو وعدے کیے وہ پورے بھی کیے ہیں۔ مجھے اپنی قیادت پر مکلمل یقین ہے اور انشاءالله عمران خان اپنے مقاصد میں کامیاب ہونگے۔

ارسلان شاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان عوامی مسائل کو حل کیا جو سابقہ حکومتیں اپنی تین تین باریوں میں نہ کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا عمران خان اور انکی ٹیم ملک میں بہتری کیلئے دن رات کام کررہی ہے اور جلد پاکستان دنیا کی بہترین معیشت والے ممالک میں شامل ہو جائے گا۔

اپوزیشن ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کیلئے دھرنوں کی سیاست کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں