قائداعظم یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کے امتحانات ملتوی

اسلام آباد (نیوز ٖڈیسک) تعلیمی اداروں میں کرونا کیسزکےباعث قائداعظم  یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کے بی اے اور بی ایس سی کےامتحانات ملتوی کردئیے گئے۔

قائداعظم یونیورسٹی کےکنٹرولر امتحانات کی جانب سےبی اے،بی ایس سی کےپرچے ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اکتوبر سے 9 اکتوبر تک ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردئیےگئےہیں۔ملتوی ہونےوالے پرچوں کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی کےمطابق کرونا کیسز کےباعث4 کالجزسیل ہونے پرامتحانات ملتوی کئےگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں