پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھجوانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، تبسم ریاض رانجھا سینئر رہنما تحریک انصاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹائمز پاکستان نیوز کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما تبسم ریاض رانجھا کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کرلے گی۔ تحفظات کے باوجود تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پارٹی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اویس ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ارب پتی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کی روایت توڑتے ہوئے بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ہیں۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان ملک میں واحد سیاست دان ہیں جو جاگیردارانہ نظام کیخلاف ہیں اور انتخابی اصلاحات کی مخالفت کرنا ثابت کرتا ہے کہ تحریک انصاف کے علاوہ کوئی بھی جماعت ملک میں نظام کی تبدیلی کی حامی نہیں ہے۔ اپوزیشن نے ہمیشہ پیسے کے بل بوتے پر سیاست کی لیکن آج اپوزیشن کو سینیٹ الیکشن میں اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے، اس لیے شکست کے خوف سے اپوزیشن اوپن بیلیٹنگ کی مخالفت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھجوانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، تحریک انصاف عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی اور عوام تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ ہیں، افراتفری اور ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا اور پی ڈی ایم کا مارچ بھی جلسوں کی طرح ناکام ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات کو 49 فیصد کم کیا گیا جو اس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔ آج معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ تبسم ریاض رانجھا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے وہ اپنا مشن پورا کریں گے۔ وہ کرپشن کرنے والوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور مافیا کیخلاف جنگ جیت کر دیکھایں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام سے جو وعدے کیے وہ پورے بھی کیے ہیں۔ مجھے اپنی قیادت پر مکلمل یقین ہے اور انشاءالله عمران خان اپنے مقاصد میں کامیاب ہونگے اور تحر یک انصاف ایوان بالامیں بڑی سیاسی جماعت بن کرابھرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں