بابراعظم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کراچی کنگز کے اوپنر بابراعظم پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل) کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین پی ایس ایل 6 کے افتتاحی میچ میں بابر اعظم نے 24 رنز بنا کر پشاور زلمی کے کامران اکمل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کامران اکمل نے پی ایس ایل کی 55 اننگز میں 1537 رنز بنا رکھے ہیں جب کہ بابر اعظم نے 48 میچز میں 1540 رنز بنائے ہیں۔ امید کی جارہی ہے اتوار کو ہونے والے میچ میں کامران اکمل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز دوبارہ اپنے نام کرلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں