ریا چکرابورتی کو ایک بار پھر امیتابھ اور عمران ہاشمی سے الگ کردیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ریا چکرابورتی ایک بار پھر میگا اسٹار امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی کی فلم ’چہرے‘ کے پوسٹر سے غائب کردی گئیں۔ گزشتہ دنوں فلم ’چہرے‘ کا پوسٹر جاری کیا گیا تھا جس میں امیتابھ بچن، عمران ہاشمی اور دیگر اداکار نظر آرہے تھے لیکن فلم کی کاسٹ میں موجود اداکارہ ریا چکرابورتی کی تصویر یا نام شامل نہیں تھا۔ اب ایک بار پھر فلم کے ٹیزر کی پروموشن کیلئے پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں اداکارہ شامل نہیں ہیں۔

فلم کے نئے پوسٹر میں امیتابھ بچن، عمران ہاشمی اور اداکارہ کرسٹل ڈی سوزا موجود ہیں لیکن اس میں بھی ریا نہیں ہیں۔ امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی نے بھی فلم کا پوسٹر اپنے اکاؤنٹس سے شیئر کرایا اور سب اداکاروں کو ٹیگ کیا لیکن دونوں نے اداکارہ ریا کو ٹیگ نہیں کیا۔ گزشتہ سال جون میں بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی تھی جبکہ ریا ان کی گرل فرینڈ تھی جس کو بعد میں سشانت کو نشہ دینے کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں