ملک میں مہنگائی میں اضافہ، شرح 15.35 فیصد پر پہنچ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.61 فیصد بڑھی جس  کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح 15.35 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتےکے دوران آٹا، چینی، دالیں، گھی، ٹماٹر، چکن سمیت 22 اشیاء مہنگی ہوئیں جبکہ 7 اشیاء  کی قیمتوں میں کمی اور 22 میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ چکن 21 روپے فی کلو مہنگی ہوئی اور اوسط قیمت 259 روپے86 پیسے پر پہنچ گئی جبکہ چینی کی فی کلو قیمت 59 پیسے اضافے کے بعد 99روپے ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 9 روپے 72 پیسے اضافہ ہوا، گھی 2 روپے 88 پیسے فی کلو ، دال مسور ایک روپیہ فی کلو اور انڈے 61 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ٹماٹر 7 روپے 85 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، کیلا ایک روپے 49 پیسے، دہی 28 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے دال چنا، تازہ دودھ، چاول، مٹن اور بیف کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں لہسن 16 روپے 42 پیسے فی کلو، پیاز 8روپے 81 پیسے اور آلو 79 پیسے فی کلو سستے ہوئے جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 9 روپے 48 پیسے سستا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں گڑ کی قیمتیں بھی کم ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں