پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں‌ کمی کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کردی۔ آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یکم اپریل سے پٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹرتک سستاہونےکا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے لیوی بڑھائی تو ماہ اپریل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہ سکتی ہیں۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایک لیٹرپٹرول پر 11 روپے 23پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے، اسی طرح ایک لیٹر ڈیزل پر 12 روپے 74 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔

اوگرا کی جانب سے ارسال کی جانے والی سفارش پر وزیراعظم سے مشاورت کی جائے گی جس کے بعد وزارتِ خزانہ حتمی فیصلے کا اعلان کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے ماہ اپریل میں پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے، جس کو منظوری ملنے کے بعد نئے نرخ کا اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں