جب معیشت اوپر جارہی ہے تو اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ فواد چوہدری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہےکہ جب معیشت اوپر جارہی ہے ،عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے تو اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا؟

ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نےمعیشت کاجوحشرکیااس سے معاشی تکلیفوں کاسامناکرناپڑا۔

 فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار4ہزارارب روپےسےزیادہ ٹیکس اکٹھاہوا،بیرون ملک پاکستانیوں نےمعیشت کو‏پاؤں پرکھڑاکرنے میں بھرپور حصہ ڈالا ، بیرون ملک پاکستانیوں نےایک ہزارارب روپے پاکستان بھیجے۔

ان کا کہنا تھا کہ گندم، چاول، گنا اور مکئی کی تاریخی پیداوار ہوئی، زرعی معیشت میں 1100 ارب روپیہ منتقل ہوا، کسانوں کی قوت خرید میں بھرپور اضافہ ہوا، ٹریکٹر64 فیصد زیادہ فروخت ہوئے، کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال میں اضافہ ہوا، ‏اسٹاک مارکیٹ نے27 مئی کو2.21ارب شیئرزکی خریدو فروخت کانیاریکارڈقائم کیا،اس وقت پاکستان کی مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ معیشت اوپرجارہی ہےاورعام آدمی کی حالت بدل رہی ہے، تواپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں