حکومت کی بڑی کامیابی، 10 سال بعد پاکستانیوں کیلئے کویت کا ویزا بحال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالد الحامد الصباح سے ملاقات ہوئی۔ جس کے بعد کویت کی حکومت نے 10 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے کویتی ویزا بحال کردیا۔ کویت کے وزیر داخلہ اور پاکستانی سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیر داخلہ نے کویتی وزیراعظم کو وزیراعظم عمران کا خصوصی مراسلہ بھی پیش کیا۔

پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزا فوری بحال کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ پاکستانی ورکرز کو معاہدے کے مطابق کویتی ویزا جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق میڈیکل اور آئیل فیلڈ میں ٹیکنیکل ویزا پر کوئی پابندی نہیں ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں