پاک فوج کا سامنا جب بھی دشمن سے ہوا اس نے ایسے نتائج دکھائے جن کا موازنہ ممکن نہیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کا سامنا جب بھی دشمن سے ہوا اس نے ایسے نتائج دکھائے جن کا کوئی موازنہ ممکن نہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج نے پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنایا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی وجہ سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں