اسلام آباد میں پہلی تا آٹھویں جماعت کیلیے اسکول پیر سےکھولنےکا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسز کے لیے اسکول پیر سے کھل جائیں گے۔ وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد میں پیر سے اسکول کھلنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق  اسلام آباد میں پہلی سے آٹھویں کلاسز7 جون سےشروع ہوں گی اور  ان کلاسز کے امتحانات کا شیڈول بھی جلد جاری کردیا جائےگا۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ بچوں کا سلیبس مکمل کرانے پر توجہ دیں۔ اسلام آباد میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز  پہلے سے چل رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں