صحافیوں کیلئے نازیبا زبان کا استعمال، سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کے کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد

کراچی (کاشف احمد فاروقی) سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کے کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ راشد لطیف نے صحافیوں کے حوالے سے نازیبا زبان کا استعمال کیا جس کے بعد کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

، کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے سابق کپتان کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ مجلس عاملہ کا کہنا تھا کہ راشد لطیف نے صحافیوں کے حوالے سے جو رویہ اختیار کیا ہے وہ قابلِ مذمت ہے، راشد لطیف کے نازیبا الفاظ کی ادائیگی پر صحافیوں کو شدید تشویش ہے

مجلس عاملہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی معزز شخص کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ کسی دوسرے کے بارے میں ایسی زبان استعمال کرے۔ اس طرح کے الفاظ کا استعمال کرکٹ سے وابستہ دیگر کھلاڑیوں کیلئے بھی سوالیہ نشان ہے

اس موقع پر اسپورٹس رپورٹر کاشف احمد فاروقی کا کہنا رھا کہ کپتان راشد لطیف کی جانب سے صحافی برادری کے لئے نازیبا اور غیر شائستہ الفاظ استعمال کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔راشد لطیف کو کسی صحافی سے ذاتی مسئلہ یے تو اس کانام لیں یا متعلقہ فورم سے رجوع کریں، سابق کپتان اپنے بیان پر صحافی برادری سے معذرت کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں اور کھلاڑیوں کے درمیان ہمیشہ خوش گوار تعلقات رہے ہیں اس طرح کے الفاظ کے استعمال سے صحافی برادری کی دل آزاری ہوئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں