اوکاڑہ ہسپتال میں زیر علاج منشیات اور ڈکیتی کا ملزم دم توڑ گیا

اوکاڑہ (مرزا فاروق احمد سلفی) ہسپتال میں زیر علاج ملزم دم توڑ گیا۔ اوکاڑہ صابر نامی ہلاک ملزم منشیات اور ڈکیتی کے مقدمات میں گرفتار تھا۔ اوکاڑہ۔ احاطہ کچہری میں ملزم کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اوکاڑہ ملزم کو آج علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے لیے لے جایا گیا۔

اوکاڑہ صابر عرف صابری چنگڑ نامی ملزم منشیات اور ڈکیتی سمیت درجن سے زائد مقدمات کا ریکارڈ یافتہ بھی تھا۔ اوکاڑہ پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ موصول ہونے پر وجہ موت کا تعین ہو گا۔

اوکاڑہ ڈی پی او عمر سعید ملک نے واقعہ کی انکوائری کے لیے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔ اوکاڑہ کمیٹی میں ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق درانی اور دو ڈی ایس پی شامل ہیں ترجمان پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں