اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی قبضہ مافیا کیخلاف شاندار کاروائی

دیپالپور (مرزا فاروق احمد سلفی) سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اوکاڑہ محمد افضل خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی ملکیتی اراضی پر طویل عرصہ سے ناجائز قبضہ تھا. سی او اینٹی کرپشن کے مطابق گاؤں لالیکے اور غیاث الدین والا میں قبضہ مافیا نے سرکاری اراضی پر مختلف فصلیں کاشت کر رکھی تھیں۔ پنجاب حکومت کی ہدایات اور ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس اور اشفاق الرحمن ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ساہیوال ڈویژن کے حکم پر کاروائی عمل میں لائی گئی. کاروائی کے دوران مجموعی طور پر 206 کنال محکمہ انہار کی سرکاری اراضی پر کھڑی فصلوں میں ہل چلا کر واگزار کروائی گئی.اس موقع پر ریونیو حکام دیپالپور کا کہنا تھا کہ ناجائز قابضین سے واگزار کروائی گئی اراضی کی سرکاری تشخیص شدہ مالیت 5 کروڑ بیان کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں