جامعہ کراچی میں جعلی اسناد پر داخلوں کا انکشاف

کراچی (آقصہ زبیر) جامعہ کراچی میں جعلی اسناد پر داخلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ گزشتہ دنوں ہی جامعہ کراچی میں صبح اور شام کیلئے بیچلر اور ماسٹرز ڈگری پروگرام میں داخلے ہوئے ہیں تاہم اب جعلی اسناد پر داخلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق داخلے شعبہ کیمسٹری، بی ایڈ اور انگلش میں لیے گئے ہیں جبکہ جامعہ کراچی نے 4 طالب علموں کے داخلے منسوخ کر دیے ہیں۔ انچارچ داخلہ پروگرام جامعہ کراچی صائمہ اختر کا کہنا ہے کہ طلبہ کے خلاف ضابطے کی کارروائی ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں