کراچی میں فری شپ پالیسی کو اسکولوں میں یقینی بنانے کا پلان تیار

اسلام آباد (آقصہ زبیر) ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز نے کراچی میں فری شپ پالیسی کو اسکولوں میں یقینی بنانے پر پلان تیار کرلیا۔ کراچی میں ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز کا اہم اجلاس ہوا جس میں فری شپ پالیسی کو اسکولوں میں یقینی بنانے پر پلان تیار کرلیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں ڈی جی پرائیویٹ اسکولز منسوب صدیقی نے تمام اسکولوں کو احکامات جاری کردیے۔

نجی اسکولوں کو سختی سے فری شپ پر عمل در آمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئیں ہیں۔

منسوب صدیقی کے مطابق احکامات پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، فری شپ کے تحت اسکول میں 10 فیصد طلبہ و طالبات کو تعلیم مفت فراہم کی جائے، اس سلسلے میں اگر اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنی پڑی تو وہ بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اسکول قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں