کراچی، الفا گرلز اسکول کی طلبا کا اعزاز، عالمی ماحولیات پر ملک بھر میں ہونے والے آن لائن مقابلے میں تیسری پوزیشن، گورنر سندھ نے ایوارڈ سے نوازا

کراچی (کاشف احمد فاروقی) عالمی ماحولیات پر ملک گیر آن لائن مقابلے میں الفا گرلز اسکول، کراچی نےتیسری پوزیشن حاصل کرلی،آب و ہوا کے لیے درختوں کی اہمیت کے عنوان سے ہونے والے مقابلے میں ملک بھر کے مختلف اسکولوں اور کالجز کے طلبا و طالبات نے شرکت کی، الفا گرلز اسکول کی طالبات کی دو منٹ کی ویڈیوز میں فضائی آلودگی اور دیگر ماحولیاتی خطرات کا بغور مشاہدہ کیا گیا تھا، عافیہ شاہ کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پرگورنر ہاوس کراچی میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایوارڈ اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا،اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ ماحولیات اور خاص طور ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں