لاہور انٹر بورڈ نے 12 ویں جماعت کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ 2 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات 10 جولائی سے شروع ہوں گے،امتحان میں 1 لاکھ 88 ہزار 752 امیدوار شرکت کریں گے۔ بورڈ انتظامیہ کے مطابق  انٹرپارٹ 2 کے امتحانات میں پہلا پرچہ شماریات کا ہوگا، طلبا وطالبات کو جلد رول نمبر سلپ بھی جاری کردی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں