واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین ویڈیوز اور تصاویر ایک ہی بار دیکھ سکیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کروائے گا جس کے تحت صارفین واٹس ایپ پر موصول ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر کو اب صرف ایک ہی بار دیکھ سکیں گے۔ واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ جلد ایک فیچر متعارف کروانے والا ہے جو صارفین کو ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کی اجازت دے گا جو صرف ایک ہی بار دیکھی جاسکیں گی۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کو یہ سہولت مہیا کی جائے گی کہ جس شخص کو پیغام بھیجا جائے گا اس کے دیکھنے کے بعد وہ خود بخود فوری طور پر ڈیلیٹ ہوجائے گا۔ زیر نظر فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد آپ کا بھیجا گیا پیغام صرف ایک بار ہی کھل سکے گا البتہ صارف پیغام ڈیلیٹ ہونے سے قبل اسکرین شاٹ لے سکتا ہے۔ اس فیچر کے تحت پیغام وصول کرنے  والے کھولنے کے بعد واٹس ایپ پر پیغام بھیجنے والا صارف تصدیق بھی کرسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین موبائل اسپیس کی بچت بھی کرسکیں گے جب کہ فیچر جلد ہی متعارف کروائے جائے گا۔ اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا نیا فیچر بھی متعارف کروانے کا اعلان کیا جاچکا ہےجو صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں