کئی اہم آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک

سڈنی (نیوز ڈیسک) ڈیوڈ وارنر اور گلین میسکویل سمیت کئی اہم آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے لیے کرکٹ کھیلنا ہی سب کچھ ہے، جو کھلاڑی ابھی ٹیم کے ساتھ ٹور پر جا رہے ہیں آگے بھی پہلے انہیں ہی موقع ملے گا۔

ان کا کہنا تھا یہ حقیقت ہے کہ کئی کرکٹرز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے زیر غور نہیں لایا جائے گا، ٹیم میں پر فارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو منتخب کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دی تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے موقع پر انہیں نظرانداز کرنا مشکل ہو گا۔

آسٹریلوی ٹیم کے اہم کھلاڑی جن میں ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنز، مارکوس اسٹوئنس، کین رچرڈسن اور جے رچرڈسن دورہ ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش سے دستبردار ہوئے جبکہ اسٹیون اسمتھ انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں