کھانے میں مٹن کڑی نا ہونے پر دولہے نے شادی سے انکار کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لڑکی اور لڑکے والوں کی چھوٹی موٹی باتوں پر آپسی رنجشیں تو معمول کی بات ہے لیکن بعض اوقات چھوٹی سی بات بھی بڑی مشکل پیدا کردیتی ہے جیسا کہ بھارتی شہر جے پور میں ہوا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ رماکانت پترا نامی دولہے نے شادی کی رسومات کا آغاز ہونے سے قبل شادی سے انکار کردیا اور تقریب چھوڑ کر چلا گیا۔

رپورٹ کے مطابق باراتیوں کو کھانے کیلئے لے جایا گیا تو معلوم ہوا مینیو میں بھارتی ڈش مٹن کڑی شامل نہیں کی گئی جس پر دولہا آگ بگولہ ہوگیا جب کہ دیگر باراتی بھی مٹن کڑی کا مطالبہ کرنے لگے۔

دلہن والوں کی بے پناہ منتوں کے باوجود لڑکے والے نا مانے اور شادی سے انکار کردیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دولہے رماکنت پترا نے اگلے ہی روز دوسری لڑکی سے شادی کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں