فلاحی تنظیم میک گرین پاکستان 14 اگست پر 2000 پودے منڈی بہاؤالدین میں تقسیم کرے گی

اسلام آباد (آمنہ خان) گزشتہ تین سال سے فلاحی تنظیم ” کاروان پاکستان ” کے زیر اہتمام یتیم بچوں کفالت کی جارہی ہے۔ اس تنظیم کا بنیادی مقصد دس سے زائد اضلاع میں لوگوں کی فلاح کیلئے کام کرنا ہے۔

کاروان پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے گرلز ڈگری کالج اسکردو اور ایجوکٹیر اسکول میں شجر کاری کی گئی

محمد قاسم مغل بطور سماجی شخصیت, تنظیم کاروان پاکستان کے شریکِ بانی اور بطور وائس چیئرمین آل پاکستان اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ قاسم مغل سماجی کاموں کے ساتھ ساتھ شجرکاری میں بھی بڑھ چڑھ کر حصے لیتے ہیں۔ ان کی انہیں خدمات کی بنیاد پر پچھلے سال میک گرین پاکستان منڈی بہاؤالدین کا نائب صدر بھی انہیں منتخب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ فلاحی تنظیم ” میک گرین پاکستان ” اس سال بھی 14 اگست پر 2000 پودے تقیسم کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں