نادرا کا انقلابی اقدام، گھر بیٹھے اپنے موبائل سے قومی شناختی کارڈ بنوائیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے  آن لائن  شناختی کارڈ بنوانے کیلئے موبائل ایپ تیار کرلی ہے۔ پاکستان میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی بدولت شناختی کارڈ بنوانے کیلئے موبائل پر ہی فنگر پرنٹس بھی لیے جاسکیں گے۔

 نادرا نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کیلئے موبائل ایپ تیار کی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے  موبائل ایپ پروگرام میں موبائل پر لائیو بائیومیٹرک کے حصول کے ساتھ ساتھ تصدیق بھی ہو سکے گی۔

پاک آئی ڈینٹٹی کے نام سے یہ موبائل ایپ پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے، جو نادرا کی ویب پورٹل سے منسلک کی جاسکے گی۔

تصویر پر کلک کریں اور ایپلیکشن ڈاون لوڈ کریں

چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل شعبے میں اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہونہار پاکستانی نوجوان نہ صرف بے شمار نئی مصنوعات، خدمات اور سہولیات متعارف کرا سکیں گے بلکہ اس سے ایمازون اور پے پال جیسے بڑے آن لائن عالمی اداروں کا اعتماد بھی بڑھے گا جو پاکستان میں اپنا کاروبار بڑھانے اور پاکستانی صارفین کو اپنی خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کی طرف مائل ہوں گے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بھی نادرا کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔