کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں ہونے والے انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے.

موصول غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملک بھر سے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف 46 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر ہے جب کہ 44 آزاد امیدوار کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) 283، ایم کیو ایم 10، پیپلز پارٹی نے 10 نشستیں حاصل کیں، اسی طرح بلوچستان عوامی پارٹی 3، جماعت اسلامی 3، عوامی نیشنل پارٹی دو نشستوں پر کامیاب ہوچکی، جمعیت علمائےاسلام نےایک نشست پرکامیابی حاصل کی۔

اے آر وائی نیوز کو حاصل معلومات کے مطابق صوبہ سندھ سے حاصل غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان 10 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر ہے، پاکستان پیپلز پارٹی 10، پی ٹی آئی،2 نون لیگ ایک ، جماعت اسلامی ایک اور ایک ہی آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔

پنجاب میں پی ٹی آئی نے13،ن لیگ نے12نشستیں حاصل کیں، تیسرے نمبر پر آزاد امیدوار ہیں جنہوں نے دس نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جماعت اسلامی ایک نشست حاصل کرپائی۔

اسی طرح خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی نے11،آزادامیدواروں نے7نشستیں حاصل کیں، ن لیگ 5، اور پیپلزپارٹی 3نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی نے 3 نشستیں حاصل کیں۔