خاتون کو سڑک سے اٹھا کر مبینہ اجتماعی زیادتی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سیالکوٹ میں خاتون کو سڑک سے اٹھا کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ سیالکوٹ کے تھانہ صدر کی حدود میں خاتون کو سڑک سے اٹھا کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق شوہر خاتون کو سڑک کنارے کھڑا کرکے قریبی پیٹرول پمپ گیا چند منٹ بعد واپس آیا تو پانچ ملزمان خاتون کو اغوا کرکے لے گئے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شراب پلا کر زیادتی کی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملزمان خاتون کو اکبرآباد چوک میں پھینک کر فرار ہوگئے، خاتون کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خاتون کا میڈیکل کروارہے ہیں، تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔