پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی، جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی ہے، پیٹرولیم لیوی، جنرل سیلز ٹیکس میں ردوبدل سے قیمتوں میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔

پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 ستمبر سے ہوگا۔

 واضح رہے کہ 31 اگست کو پپٹرول کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسےکمی کی گئی تھی جس کے بعد نئی قیمت 118.30 ‏روپے ہوگئی تھی۔

ڈیزل کی قیمت ایک روپے 50 پیسےکمی کے بعد 115.03 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی جب کہ مٹی کے تیل کی ‏قیمت میں 1.50روپےکمی ہوئی تھی جس کے بعد نئی قیمت 86.80 روپے مقرر ہوئی تھی۔