بلاول بھٹو ذرداری کی 33 ویں سالگرہ، پیپلز اسٹوڈینٹس فیڈریشن کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام *امید پاکستان * کے موضوع سے سیمینار کا انعقاد

کراچی ‎کراچی (شمس تبریزی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ذرداری کی 33 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پیپلز اسٹوڈینٹس فیڈریشن کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام *امید پاکستان * کے موضوع سے سیمینار کا انعقاد کیا گیااور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ۳۳ ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، امید پاکستان سیمینار سے سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی، وزیر تعلیم سید سردار شاہ، یونیورسٹی اینڈ بورڈ کے وزیر اسماعیل راہو، وزیر توانائی امتیاز شیخ، جاوید ناگوری، نجمی عالم سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا،مقررین نے خطاب کے دوران کہا کہ بلاول بھٹو صرف امید پاکستان نہیں ہیں امید قوم ہیں، بلاول بھٹو ہی اس وقت عوام کی حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں، اور وہ اس وقت ایشیاء کے عظیم نوجوان لیڈر ہیں۔ مقررین مزید کہاکہ نوجوان طلبہ کا سیاست میں اہم کردار رہا ہے۔ انہوں کہا کہ طلبہ اپنی پروفیشل زندگی پر توجہ مرکوز رکھنے کے ساتھ ساتھ سیاسی میں تاریخی مطالعہ جاری رکھیں۔

پی ایس ایف کے سیکریٹری اطلاعات طلال چانڈیو کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یونیورسٹی اینڈ بورڈ کے وزیر اسماعیل راہو نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ سیاست سےسیاسی جماعتوں میں نئے لوگ آتے ہیں دنیا میں بڑے رہنمازمانہ طالب عملی سے بڑی رہنما بنے۔ ان کی جہدوجہد عوامی فلاح و بہبود پر مرکوز رہی۔ ہمیں فخر ہیں کہ آج پی پی پی کی قیادت سے لیکر کارکن تک اپنی اس قائد کے مشن پر گامزن ہیں جس نے اپنی جان عوام کے حقوق اور جمہوریت کی بقاء کے لئے قربان کر دی ۔ سیمینار سے جاوید ناگوری ، نجمی عالم اور دیگر عہدیداروں نے خطاب کیا- سیمینار میں کراچی کے مختلف کالجز و یونیورسٹیزکے اور علاقائی کارکنان اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔