فضائی سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بری خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی سے دبئی جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 601 دو گھنٹہ تاخیر کے بعد روانہ ہوئی جبکہ پرواز کو دوپہر بارہ بجے روانہ ہونا تھا۔

اسی طرح دبئی سے کراچی آنے والی ‘فلائی دبئی’ ایئرلائن کی پرواز ایف زیڈ 333 موسم کی خرابی کے باعث نوابشاہ ایئرپورٹ پر اتار لی گئی ہے۔ ذرایع نے بتایا کہ مسافر طیارے میں ہی موجود ہیں اور انہیں باہر آنے کی اجازت نہیں ہے۔

دوسری جانب کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کو ایمیگریشن کے لیے بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایمیگریشن عملہ مسافروں کی سفری دستاویز کی کارروائی میں تاخیر کا باعث بن رہا ہے۔