ریلوے نے ٹرین ڈرائیور سمیت آپریشن اسٹاف کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی لگادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ریلوے حکام نے ٹرین ڈرائیور اور اسٹیشن ماسٹر سمیت دیگر آپریشن اسٹاف کے دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

ریلوے کے ڈویژنل سپرٹنڈنٹ شعیب عادل کے مطابق جن ملازمین کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور، اسٹیشن ماسٹر، اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور گیٹ شامل ہیں تاہم یہ ملازمین ضرورت پڑنے پر سادہ فون استعمال کرسکیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ اس اقدام کا مقصد مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ حکام کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی کی جائے گی۔