تھانہ شہزاد ٹاؤن ایس ایچ او محمد عظیم منہاس کی انتھک کوششیں رنگ لے آئی، اسکول سے گم ہونے والا بچہ بحفاظت اہل خانہ تک پہنچ گیا

اسلام آباد (عبدالہادی قریشی) وفاقی دالحکومت کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے نڈر دلیر بہادر انسان دوست ہمدرد اور فرض شناس ایس ایچ او محمد عظیم منہاس کو 4 نومبر 2021 بروز بدھ اطلاع موصول ہوئی کے دار ارقم اسکول ترامڑی چوک لہتراڑ روڈ سے ایک بچہ جس کا نام زلان خان ولد طفیل خان عمر 13 سال ہے لاپتہ ہو گیا ہے اطلاع میں ایس ایچ او عظیم منہاس کو بتایا گیا کے بچے نے اسکول یونیفارم اور اسکول بیگ پہنا ہوا ہے اطلاع ملتے ہی محمد عظیم منہاس دیانت دار ایمان دار ذمہ دار آفیسر ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن نے عملی کام شروع کر دیا اور بچے کو ڈھونڈنے کے لیئے جدوجہد سخت محنت اور کوششیں شروع کر دی ایس ایچ او کی آٹھ گھنٹے کی محنت کے بعد بچہ بحفاظت ملاکنڈ بٹ خیلہ میں اپنے ماموں جمیل کے گھر پہنچ گیا ہے محمد عظیم منہاس کو اہل خانہ نے بذریعہ فون کال بہت شکریہ ادا کیا۔ اہل خانہ نے کہا عظیم منہاس جیسے دلیر نڈر فرض شناس آفیسر اسلام آباد پولیس بلکہ پورے پاکستان کی پولیس کا فخر و غرور ہیں اہل خانہ نے محمد عظیم منہاس ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن کو ڈھیروں دعاؤں سے نوازا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے کہا کے آئی جی اسلام آباد محمد عظیم منہاس کو انعامات سرٹیفکٹس سے بھی نوازیں اور اور آئی جی اسلام آباد اور اعلیٰ حکام عظیم منہاس کے عہدے میں ترقی بھی کریں