پاکستان میں کتنے کروڑ لوگوں نے ویکسین لگوائی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی نے ملک میں جاری انسداد کورونا ویکسی نیشن پربھرپور اطمینان ‏کا اظہار کیا ہے۔

این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی میجرجنرل ‏ظفر، چیئرمین این ڈی ایم اے، وزیراعظم معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر نے شرکت کی۔

این سی او سی اجلاس میں ملک میں انسداد کورونا ویکسی نیشن مہم پر غور کیا گیا اور شرکاء کو بریفنگ میں ‏بتایا گیا کہ ملک میں 10 کروڑ 80 لاکھ سےزائدلوگوں کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔ ‏

ملک بھر ویکسی نیشن کی بلند شرح آزادکشمیر میں 59 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ پنجاب میں52فیصد، کے پی ‏میں 48 فیصد اور سند ھ میں 40 فیصد ہے۔

ملک میں کورونا ویکسی نیشن کی کمرترین سطح 17 فیصد بلوچستان میں ریکارڈ کی گئی، گلگت بلتستان میں ‏کورونا ویکسی نیشن کی شرح 54 فیصد رہی۔

اعلامیہ کے مطابق این سی اوسی نے بھرپورانسداد کورونا ویکسی نیشن چلانے پر صوبوں کی تعریف کرتے ہوئے ‏کوروناسے متعلق پابندیوں اور نمز پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ‏

این سی اوسی نے مساجد میں کورونا پابندیوں پرعملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مساجد میں ایس اوپیز ‏پر سختی سے عمل درآمد کرانے پر زور دیا گیا۔

کیٹاگری میں : صحت