مشہور زمانہ ترک سیریل ارتغرل کے فنکار نیوریٹن سونمیز اور سینگیزکوزکن سے نیشنل یوتھ ٹیلنٹ کی ٹیم کی ملاقات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترکی کے مشہور سیریل اتغرل غازی میں ترگت الپ اور بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکاروں کی گورنر ہاؤس لاہور آمد ہوئی اداکار ۴ روزہ دورے پر پاکستان آے تھے انھوں نے نیشنل یوتھ ٹیلنٹ کی ٹیم سے ملاقات ہوئی کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے محمّد بلال بن طالب (کو فونڈر نیشنل یوتھ ٹیلنٹ) نے اداکاروں کو بہترین تاریخی سیریل بنانے پر خراج تحسین پیش کیا محمّد بلال کا کہنا تھا کے اس سے یوتھ کو بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے کیونکہ اس میں وہ اسلامی اصلاف کی داستانے بیان کی گیئ ہیں جو قابل تعریف ہیں جن پر عمل کر کے سچا مسلمان اور ایک بہترین معاشرہ بن سکتا ہے۔ ملاقات میں مشہور نشید آرٹسٹ نعمان شاہ بخاری ،منیب عارفی (پریذیڈنٹ نیشنل یوتھ ٹیلنٹ)، شاہ خان (ننھے آرٹسٹ)، محمّد حارث (اسکیچ آرٹسٹ) فضیلت رمضان، محمد حذیفہ شامل تھے۔