پنجاب حکومت نے 33 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دیدی

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے میں 33 ہزار  اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق ابتدائی طور پر 16 زار اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم نےکالجز میں لیکچررز کی 3 ہزار  اسامیوں پربھرتی کی ریکوزیشن کمیشن کو بھجوا دی ہے، محکمہ اسکول میں گریڈ 1 سے 10  تک کی خالی اسامیاں پُرکرنےکا کام شروع کردیا گیا ہے۔ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں ایک لاکھ خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی تھی۔