قیادت ایک فن ہے

قیادت ایک فن ہے

جویریہ شکور

قیادت ایک فن ہے، جس کے بنیادی اصول ایمانداری، سچائی، عزم، حوصلہ افزائی اور وفاداری ہیں۔ قیادت بذات خود ایک ذریعہ نہیں ہے بلکہ یہ اپنے انجام کو پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ اگر لیڈر اپنے مقصد کو حاصل نہیں کر سکتا تو وہ سچا لیڈر کہلانے کا مستحق نہیں۔ لیڈر ایک خواب دیکھنے والا ہوتا ہے۔ سچے لیڈر کے لیے کچھ بھی نا ممکن نہیں ہوتا۔ اگر وہ پرعزم، ایماندار اور حوصلہ مند ہو تو وہ اپنے خوابوں کو عملی شکل دے سکتا ہے۔ آج ہم جس حیرت انگیز، دلکش اور عظیم شخصیت کا تعارف کرانے جا رہے ہیں ان کی مہربان اور قائدانہ صلاحیتیں ہمارے لیےمنزل تک پہنچنے کا راستہ ہیں اور ان کی وجہ سے ہم کامیابیاں حاصل کر رہےہیں۔ انھیں Man Of Committment کے نام سے جانا جاتا ہے، صدرِ پاکستان آیڈیالوجیکل سویلائیزیشن محمد عاقب دانیال۔ ویژن پرائم ٹریول کے سی ای او اور آئی ٹی ویژن کے ڈائریکٹر ہیں۔ ایک ایسا چمکتا ہوا ستارہ جو ہر سمت روشنی پھیلا رہا ہے ۔جو اپنی قوم، اپنے ملک اور اپنے لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہر دم کوشاں ہے۔ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا ایک اہم عنصر اس کے نوجوانوں کی ترقی ہے۔نوجوانوں کی ترقی ایک ایسا عمل ہے جو نوجوانوں کو جوانی اور بلوغت کے تمام چیلنجوں کا مردانہ وار مقابلہ کرنے اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو نکھارنے اور حاصل کرنے کیلئے اکساتا ہے۔ نوجوانوں کی ترقی اور پاکستان میں نوجوانوں کے بہترین مستقبل کیلئےمحمد عاقب دانیال کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ غرض یہ کہ آپ ہر شعبے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم اللہ کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں ایسی عظیم قیادت سے نوازا اور کامیابیوں سے ہمکنار کیا۔