آپ اس سے بہتر کر سکتے ہیں جو آپ آج کررہے ہیں

آپ اس سے بہتر کر سکتے ہیں جو آپ آج کررہے ہیں

جویریہ شکور

!السلام علیکم
میرا نام جویریہ شکور ہے۔میرا تعلق ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد سے ہے میں نے میڑک کا امتحان 1020 اور ایف ایس سی کا امتحان 1035 نمبروں کے ساتھ دانش سکول سے پاس کیا۔ اب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بائیومیڈیکل انجینئرنگ فرسٹ سمسڑ کی طلبہ ہوں۔ میرا یہ تحریر لکھنے کا مقصد طلبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنا ہے میں ایک ذہین طلبہ ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل ورکر بھی ہوں۔میرے خیال میں ڈاکٹر یا انجینئر بننے سے زیادہ اچھا انسان بننا ضروری ہے اپنے لیے تو ہر کوئی کچھ نہ کچھ کرتا ہی ہے بات تو تب ہے جب آپ اپنے معاشرے کے لیے کچھ کریں۔میں VFP ,360 Muslims expert اور PIC کی ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ PIC writing wing کی coordinator ہوں۔اس کے علاوہ ٹیم جانباز سرعام کا حصہ ہوں۔ اگر میں اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کا زکر کروں تو مییںactor,debator اور essay writer بھی ہوں۔ اور میں اپنی social activities کا credit PIC کو دیتی ہوں جس نے میری پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارا اور اب میںMove On Pakistan جیسی بڑی آرگنائزیشنز کے لیے بھی content لکھتی ہوں۔ اس تحریر کا مقصد آپ لوگوں سے تعریفیں بٹورنا نہیں بلکہ آپ لوگوں کو یہ احساس دلانا ہے کی آپ لوگ بیک وقت بہت سے ہنر رکھتے ہیں لیکن آپ لوگ مناسب ہدایات میں کمی کی بدولت اپنی صلاحیتوں سے ناواقف ہیں۔پاکستان میں طلبات کے لیے ایسے ادارے ہونے چاہییں جو پڑھائی کے علاوہ بھی طلبات کی development skills کوpromote کریں۔اور اس معاملے میں PIC اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ اگر آپ لوگ کوئی ہنر رکھتے ہیں لیکن اسے استعمال میں کس طرح لانا ہے اس بات سے ناواقف ہیں تو اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے PIC کو جوائن کریں ۔اپنے ہنر کو ایسے ضائع مت کریں آگے بڑھیں اور نام بنائیں۔

“You can do the best than you are doing today”