اقتدار سے باہر بیٹھے کچھ سیاستدانوں سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی، علی انوار نارو صدر ویسٹ پنجاب انصاف یوتھ ونگ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹائمز پاکستان نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ویسٹ پنجاب انصاف یوتھ ونگ علی انوار نارو کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مشن عوام کی خدمت اور خواہش انہیں سر اٹھا کر چلتا دیکھنا ہے۔

تحریک انصاف قوم کو ایک مضبوط نظام اور اچھا مستقبل دینا چہاتی ہے، ہم نے طویل المدت سوچ کے ساتھ اقدامات کیے تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے کچھ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملک ترقی کرتےہیں جو آنے والی نسلوں کا سوچتے ہیں، حکومت فی الوقتی نہیں بلکہ طویل مدتی ترقی کی خواہش مند ہے تاکہ عوام مستقل سر اٹھا کر چلیں اور ملک کا وقار بلند رہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا مشن عوام کی خدمت ہے، جس کے لیے اقدامات جاری رہیں گے، اقتدار سے باہر بیٹھے کچھ سیاستدانوں سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی، وہ جتنا شور کرلیں ملکی ترقی کا پہیہ رکے گا نہ نہ ترقیاتی منصوبے روکے جائیں گے۔

علی انوار نارو نے کہا کہ اقتدارسے باہر بیٹھےہوئے مایوس سیاستدانوں کو انتظار کرنا ہوگا کیونکہ اُں کی حکومت ختم ہونےکی خواہش صرف خواہش ہی رہےگی، تحریک انصاف کی حکومت مدت پوری کرے گی اور آئندہ 2023 کے انتخابات میں بھی عوام پی ٹی آئی کو دوبارہ مینڈیٹ دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کیخلاف جہادکر رہے ہیں، ملکی بقا اور ترقی کیلئے لٹیروں سے جنگ جاری رہے گی، لوٹی ہوئی دولت کی واپسی، ملک سےکرپشن کاخاتمہ پی ٹی آئی کا بنیادی منشور ہے۔