مرجائیں گے لیکن ظالم کی حمایت نہیں کریں گے، سعد رضوی

لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ مرجائیں گے لیکن ظالم کی حمایت نہیں کریں گے۔

لاہور میں شہدائے ناموس رسالت ﷺ کانفرنس سے خطاب میں سعد رضوی کا کہنا تھاکہ ہمارے قائد نے بتایا پہلے میدان لگانا پڑتا ہے، ہم مرجائیں گے لیکن ظالم کی حمایت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ جو کہتے ہیں یہ کیا ہوا انھیں کہا کہ ہمارے شہید بھی بازی جیت گئے، ہمارے زخمی بازی جیت گئے، ہماری مائیں بھی بازی جیت گئیں، وہ بازی کیا ہے سمجھنے والے سمجھ گئےہیں، مال وجان دینے کے بعد پھر لوگ کہہ رہے ہیں کرنا کیا ہے۔

دوران خطاب سعد رضوی نے سوال کیا کہ آپ نے اعتماد کیا اس میں بد دیانتی تو نہیں ہوئی؟ اب ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے ڈبے خالی نہیں ہونے چاہیئیں۔

ان کا کہناتھاکہ مفتی منیب الرحمان سے لےکر نیچے تک سب کو سلام پیش کرتے ہیں۔

سربراہ ٹی ایل پی نے کہا کہ کمزور نظریہ والے کےہاتھ میں ایٹم بم بھی ہو تو وہ کچھ بھی نہیں،  آپ کا سب کچھ گیا ہے ہمارا کچھ نہیں گیا۔