اسلام آباد کے تھانوں میں طلبہ کو انٹرن تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے تھانوں میں طلبہ کو انٹرن تعینات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق انٹرن شپ کے لیے تعلیم یافتہ اور باصلاحیت طلبہ کو چنا گیا ہے، یہ پولیس اور عوام میں پل کا کردار ادا کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ طلبہ تھانوں میں سائلین کے مسائل حل کرنے میں پولیس کی مدد کریں گے اور پولیس اورعوام کے درمیان دوریوں کی وجوہات کی نشاندہی بھی کریں گے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق  وجوہات کی رپورٹس روزانہ سینٹرل پولیس آفس کو بھجوائی جائیں گی،سینئیر افسران پرمشتمل بورڈ ان رپورٹس کا جائزہ لے گا۔