تحصیل پروآ کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، ٹی ایم او پر وآ حمید اللہ خان مروت

پروآ (عامر لودھی) گزشتہ روز معروف سماجی کارکن ناصر خان لودھی کے ہمراہ اڈہ پروآ کے دورے کے مو قع پر ٹی ایم او پر وآ حمید اللہ خان مروت نے کہا ہے کہ تحصیل پروآکے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں، شہری نشاندہی کریں۔ ان مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کرینگے۔ نکاسی آب، صفائی، تجاوزات سمیت تمام شہری مسائل کا ہمیں ادراک ہے۔ ناصر حان لودھی نے ٹی ایم او کو اڈے کے نکاسی آب کے نالے حوالے سے بریفنگ دی اور شہر کی صفائی کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔ ٹی ایم او حمید اللہ حاں مروت نے کہا کہ انتظامیہ شہریوں کے تعاون کی خواہاں ہے۔ مسائل کى نشاندهى کرىں اور براه راست مجھے اطلاع دىں تاکه فورى طور پرمسائل کا حل کیا جا سکے۔ شہری انتظامیہ انشاء اللہ اپنے فرائض کی انجام دهى مىں تمام وسائل بروئے کار لائیگی۔ انہوں نے ناصر خان لودھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی ایسے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے رہیں۔ ہم اس اقدام کا ہمیشہ خیر مقدم کرینگے ہمارے دروازے عوام کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں