نوجوان صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا اپنے ممبران اور عہدیداروں کے ہمراہ تفریحی و مطالعاتی دورہ

اسلام آباد (بابر اورنگزیب) نوجوان صحافیوں کی نمائندہ معروف تنظیم پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے اپنے ممبران کے لیے ٹیکسلا میوزیم، قدیم بدھ مت یونیورسٹی جولیاں اور خان پور ڈیم کے تاریخی و تفریحی دورے کا اہتمام کیا ، جس میں مختلف نیوز چینل اور اخبارات سے وابستہ صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔ تنظیم کے صدر انوار الحق مغل کے مطابق ہماری تنظیم اپنے ممبران کے لیے وقتاً فوقتاً ایسے دوروں کا انعقاد کرتی رہتی ہے جس کی بنیادی وجہ ممبران کی معلومات میں اضافے کے ساتھ ساتھ تفریحی مواقع فراہم کرنا بھی ہے، حالیہ دورے سے ممبران نے قدیم بدھ مت آثارِ قدیمہ ان کو محفوظ رکھنے کی معلومات اور ہزاروں سال پرانے فن تعمیر  کے بارے میں معلومات حاصل کیں تنظیم نے گزشتہ سال قلعہ روہتاس اور شہاب الدین غوری کے مزار اور کچھ ماہ قبل آزاد کشمیر کے تفریحی مقام پیر چناسی کا دورہ بھی کروایا تھا جس سےممبران  روزہ مرہ کی مصروفیات سے ہٹ کر تروتازہ ہو جاتے ہیں اور ان میں کام کی مزید لگن بھی پیدا ہوتی ہے، ٹیکسلا میوزیم کے دورے کے دوران وہاں کے مقامی سیاسی و سماجی شخصیت خضر حیات خان ، اور ان کے ساتھیوں نے تنظیم کے ممبران کا استقبال کیا اس تاریخی، و تفریحی دورے میں چیئرمین بابر اورنگزیب چوہدری، سرپرست ملک شرجیل لیاقت،صدر انوار الحق مغل، نائب صدر لقمان ہزاروی، سینیئر نائب صدرشاہد محمود، چیئرپرسن ایگزیکٹیو باڈی اریشہ صغیر، جوائنٹ سیکرٹری حرا افتخار، سیکرٹری اطلاعات انعام درانی،  سوشل میڈیا ہیڈ مومنہ بتول، حافظ کامران، حافظ شیرافضل، قاسم جمشید، قاسم منیر، رباب مریم، ایمن، سید کاشف بخاری، عمر فاروق، صباء شاہین، ارم زبیر کے علاوہ دیگر عہدیداران اور ممبران نے بھی شرکت کی، عہدیداران نے کامیاب دورے کے انعقاد پر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تاریخی مقامات کے دوروں سے  شدید مصروفیات سے وقت نکال کر ذہنی آسودگی کے علاوہ معلومات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے