سال2021 میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ بابر اور رضوان کے نام

لاہور (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کیخلاف ڈھاکا ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری بنانے کے بعد بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سال 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

بابراعظم نے یہ کارنامہ بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سرانجام دیا انہوں پہلے روز کھیل کے اختتام تک 60 رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان بابراعظم نے سال 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں 3 سنچریز اور 13 ففٹیز بنائی ہیں جبکہ وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان 12 ففٹز کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

اس فہر ست میں بھارت کے روہت شرما کا تیسرا، ویرات کوہلی کا چوتھا جبکہ ایڈن مارکرم کا پانچواں نمبر ہے۔