وزیراعظم کا نوجوانوں کیلیے زبردست اقدام

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا افتتاح کل کریں گے۔ کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیور کی ‏افتتاحی تقریب اسلام آباد میں ہو گی۔ کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے 4 ارب کے 4 منصوبے شروع کئےگئےہیں جن میں کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو جیسا ‏میگا پراجیکٹ بھی شامل ہے۔ مقامی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر مواقع فراہم کرنےکیلئے پہلے فیز میں 12 کھیل شامل ہیں ان میں ہاکی،کرکٹ، فٹ ‏بال، ہینڈبال، ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ، اسکواش، والی بال، اسکی، جوڈو، باکسنگ اور ایتھلیٹکس شامل ہیں۔‏ 11 سے 25 سال کے نوجوانوں بشمول خواتین کیلئے کھیلوں کے مقابلے منعقدہوں گے کھیلوں کےیہ مقابلےتمام ‏صوبوں جی بی اور آزاد کشمیر میں منعقدکئےجائیں گے۔ مقابلوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کو سلیکشن کےعمل سےگزارا جائےگا اور کھیلوں میں کامیاب ہونے والے ‏نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت دی جائےگی۔