2021 میں بھارتیوں نے کس خاتون اداکارہ کو سب سے زیادہ سرچ کیا؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سال 2021 میں بھارت میں معروف سرچ انجن یاہو پر جن اداکاراؤں کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا ان میں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور پہلے نمبر پر ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق 2021 میں یاہو پر سب سے زیادہ کرینہ کپور کو سرچ کیا گیا جب کہ دوسرے نمبر پر کترینہ کیف ہیں جو جلد ہی اداکار وکی کوشال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے جارہی ہیں۔

ان کے بعد اس فہرست میں بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا، عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال اس فہرست میں ساؤتھ انڈین فلموں کی اداکارہ سمنتھاروتھ پربھو نے پہلی بار ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہے،  سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی اداکاراؤں میں وہ 10 نمبر پر ہیں۔