وزیراعظم کا پورے پنجاب میں صحت کارڈ کا اجراء بہت بڑا ریلیف ہے، چوہدری ابوبکر رحمانی ڈپٹی سیکرٹری میڈیا انصاف یوتھ ونگ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ‏وزیرِاعظم عمران خان کے فلاحی ریاست کے ویژن کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے بعد صوبہ پنجاب کی مکمل آبادی کو علاج معالجے کی سہولیات مفت فراہم کرنے کیلئے صحت کارڈ کا اجراء کردیا گیا۔
‎اس مہنگائی کی لہر میں غریب گھرانوں کیلیے روٹی سے بھی بڑا مسئلہ علاج ہےایسے میں وزیراعظم کا پورے پنجاب میں صحت کارڈ کا اجراء بہت بڑا ریلیف ہے اس سے نہ صرف علاج مفت ہوجائے گا بلکہ مہنگائی کا مسئلہ بھی کم ہو جائے گا۔

صحت کارڈ کے فوائد:

 صحت کارڈ ہولڈرز سرکاری یا پرائیویٹ ہسپتالوں میں پیچیدہ اور بھاری اخراجات والے علاج

امراض قلب۔ سرطان کے امراض۔ ذیابیطس سے متعلق پیچیدگیاں۔ آخری درجے پر گردوں کی بیماری۔ حادثاتی چوٹیں۔ اعصابی نظام کی خرابی۔ اعضاء کے ناکارہ ہونے کی صورت میں علاج۔ گردوں کی پیندکاری۔ دائمی بیماریوں کی پیچیدگی کا علاج۔ تھلیسیمیا کا علاج وغیرہ کا علاج مفت کروا سکتے ہیں

‏یکم جنوری سے ہر پاکستانی شہری کا شناختی کارڈ ہی صحت کارڈ تصور کیا جائے گا۔

‎منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں میں داخلے کا طریقہ کار
ہسپتال میں داخلے کے لئے جانے سے قبل ضروری دستاویزات
1 نیا پاکستان صحت کارڈ 2 اصل قومی شناختی کارڈ 3 بچوں کے ب فارم ہسپتال کے استقبالیہ پر اس پروگرام کا نمائندہ رہنمائی کے لیے موجود ہوگا۔ قومی شناختی کارڈ کی جانچ کے بعد نمائندہ متعلقہ شعبے تک رہنمائ کرے گا