عمران خان نے کہیں نہیں جانا وہ کرپشن کے خلاف لڑتے رہیں گے، ارسلان شاہد انفارمیشن سیکرٹری سعودی عرب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹائمز پاکستان نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے انفارمیشن سیکرٹری ارسلان شاہد کا کہنا تھا کہ نواز شریف صحت مند ہیں انہوں نے کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا، ان کے پاس اداروں کے خلاف باتیں کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور شریف خاندان کرپٹ ہیں، شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے جتنے الزام ہیں کسی پر نہیں۔ عمران خان نے کہیں نہیں جانا وہ کرپشن کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

 اقتدار سے باہر بیٹھےہوئے مایوس سیاستدانوں کو انتظار کرنا ہوگا کیونکہ اُں کی حکومت ختم ہونےکی خواہش صرف خواہش ہی رہےگی، تحریک انصاف کی حکومت مدت پوری کرے گی اور آئندہ 2023 کے انتخابات میں بھی عوام پی ٹی آئی کو دوبارہ مینڈیٹ دیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کیخلاف جہادکر رہے ہیں، ملکی بقا اور ترقی کیلئے لٹیروں سے جنگ جاری رہے گی، لوٹی ہوئی دولت کی واپسی، ملک سےکرپشن کاخاتمہ پی ٹی آئی کا بنیادی منشور ہے۔