والدین کی دعاؤں کے صلے میں حریم شاہ جیسی بیوی ملی، بلال شاہ

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کی مقبول اور متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے کہا ہے کہ ان کے والدین کی دعاؤں کے صلے میں انہیں حریم شاہ جیسی بیوی ملی۔

پاکستانی سیاست اور میڈیا میں ہلچل مچانے والی پاکستان کی متنازع ترین ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پہلی بار اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ بلال شاہ کی کن خوبیوں سے متاثر ہیں۔ اس کے علاوہ بلال شاہ نے بھی حریم شاہ کی خوبیوں کے بارے میں بتایا۔

حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے کہا میں خدا کا شکر اداکرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت اچھا جیون ساتھی دیا۔ حریم اچھے کردار کی، خیال رکھنے والی مخلص لڑکی ہے۔ یہ صرف میرے ماں باپ کی دعاؤں کا صلہ ہے کہ مجھے اتنا چھا جیون ساتھی دیا میں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکرادا کرتا ہوں۔

حریم شاہ کے شوہر رہتے تو کراچی میں ہیں لیکن ان کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ حریم اور بلال شاہ کی ملاقات کیسے ہوئی اور شادی پسند کی تھی یا والدین کی؟ اس سوال کے جواب میں بلال نے کہا ہماری لو پلس ارینج میرج ہے۔

حریم شاہ نے اپنی شادی کے حوالے سے کہا کہ ہماری شادی کو کئی ماہ ہوچکے ہیں لیکن شادی سے پہلے ہماری نہ زیادہ ملاقاتیں ہوئی تھیں اور نہ ہی فون پر بات ہوتی تھی۔ بس جب ہماری ملاقات ہوئی تو ہمیں لگا کہ ہم دونوں کو شادی کرلینی چاہئے۔ بلال سے شادی کرنے پر میرے گھر والے بھی خوش تھے اور ان کی رضامندی شامل تھی۔ لہذا میں نے اپنی فیملی کی وجہ سے انہیں قبول کیا اور ہماری شادی ہوئی۔