صحت اور پڑھائی

صحت اور پڑھائی
بمطابق ایک مشہور مقولہ

کنول طارق

“صبح خیزی اور رات بر وقت سونا انسان کو صحتمند، چوکنا اور دولتمند بنا دیتا ہے۔” بحثیت طالبعلم عمدہ پڑھائی کے لئے اچھی صحت کا ہونا ضروری ہے۔ اچھی صحت بہترین زندگی کی ضمانت ہے۔ اگر سٹوڈینٹس کی صحت فٹ ہوگی تو وہ تعلیم میں پہترین کارکردگی دکھا سکیں گے۔
تعلیم اور صحت کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے۔ ذہنی اور جسمانی طور پہ صحتمند طلبا و طالبات دلجمعی کیساتھ پڑھائی کر سکتے ہیں۔ اچھی صحت کے لئے متوازن غذا بھی ضروری ہے۔ بادام نہار منہ، موسمی پھل، سبزیاں اور خصوصا گھر کی بنی ہوئی اشیاء کا استعمال ذہنی اور جسمانی معذوری سے بچاتا ہے۔ تمام طالبعلموں کو سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے سجدہ لمبا کرنا چاہیے یوں خالق سے ربط کے ساتھ ساتھ حافظہ بھی تیز ہوتا ہے۔
طالبعلموں کو پڑھائی اور دیگر غیر نصابی سر گرمیوں کے لئے وقت متعین کرنا ہوگا تاکہ صحت کے ساتھ پڑھائی بھی مؤثر طریقے سے جاری رہ سکے۔ علاوہ ازیں کھیل کود کے بہترین موا قع بھی انسان کو محرک رکھتے ہیں۔ پڑھائی میں کامیابی کی ضمانت اچھی صحت اور یکسوئی کی وجہ سے ہی ممکن ہے۔
بہترین غذا کا استعمال، خود کو مثبت سرگرمیوں میں ملوث کرنا، موزوں وقت پر نظم و ضبط کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کرنا اور تعلیمی ترجیحات کو یقینی بنانا ایک صحتمند اور کامیاب طالبعلم کی نشانی ہے۔