“مری میں ایک انڈا 500، کمرے کا کرایہ 50 ہزار” سانحے کے بعد ہوشربا انکشافات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مری میں قیمتی جانوں کے ضیاع سے قبل مقامی افراد ایک انڈا 500 جبکہ کمرے کا کرایہ 50 ہزار روپے وصول کررہے تھے۔

رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ مری کی برف باری اور شدید ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں سے دکاندار اشیائے ضروریہ کی بھاری رقم لیتے پائے گئے۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مقامی شہریوں کی جانب سے پانی کی بوتل بھی 500 روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔

سابق گلوکارہ کا کہنا تھا کہ مری میں چھوٹی گاڑیوں کو دھکا لگانے کے 3 ہزار جبکہ بڑی گاڑیوں کے 5 ہزار لیے جارہے تھے لیکن اب وہاں کے باشندے اور ہوٹل مالکان سب مدد گار بنے پھر رہے ہیں۔

دوسری جانب مری میں برفانی طوفان کے بعد جاری ریسکیو آپریشن مکمل کر دیا گیا ہے۔