ڈسٹرکٹ بار اسوسیشن راولپنڈی کی نو منتخب کابینہ بار کیلئے مثبت کردار ادا کرے گی، ایڈووکیٹ ساویژہ کبشہ عباسی

اسلام آباد (عبدالہادی قریشی ) ٹائمز پاکستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ ساویژہ کبشہ عباسی نے کہا کے میں ڈسٹرکٹ بار اسوسیشن راولپنڈی کے نو منتخب صدر جناب ارشد مجید ملک صاحب، نائب صدر آنسہ مہناز ستی صاحبہ، جنرل سیکریٹری ملک مبشر رفاق صاحب، جوائنٹ سیکریٹری محمد شعیب بھٹی صاحب اور باقی تمام ایگزیکٹو ممبران کو الیکشن میں کامیابی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا گو اور پرامید ہوں کہ نو منتخب کابینہ بار کے لیے مثبت کردار ادا کرے گی۔